منجاکوٹ//منجاکوٹ تحصیل کے نیلی علاقہ سے حیات پورہ جانے والی رابطہ سڑک آہستہ آہستہ کھڈوں میں تبدیل ہونا شروع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے مکینوں کی آمد ورفت متاثر ہورہی ہے ۔مقامی لوگوں نے تعمیراتی ایجنسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ 2برس قبل رابطہ سڑک پر تار کول بچھائی گئی تھی لیکن اب سڑک کھڈوں میں تبدیل ہونا شروع ہو گئی ہے ۔انہوں نے متعلقہ محکمہ اور مقامی انتظامیہ کیخلاف سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ غیر معیاری کام میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ رابطہ سڑک پر دوبارہ سے تار کول بچھا ئی جائے تاکہ لوگوں کو مشکل وقت میں بنیادی سہولیات مل سکیں ۔