ریاسی // بان ٹول آندولن سمتی کے ممبران نے موضع کیرو،کٹرہ کے مقامی لوگوں کے اشتراک سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین ٹول پوسٹ پر ریاسی نمبر کی گاڑیوں سے فالتو ٹول وصول کرنے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔اس موقعہ پر مظاہرین نے این ایچ اے آئی کا ایک پُتلا نذر آتش کیا۔ مظاہرین این ایچ اے آئی اور سرکار کے خلاف نعرے بلند کر رہے تھے اور مطالبہ کر رہے تھے کہ انکے جائز مطالبہ کو حل کیا جائے۔اس سے قبل بعض مظاہریں نے ضلع کے مختلف حصوں میں مظاہرے بھی کئے اور ریاسی کی گاڑیوں کے لئے پاس جاری کرنے کا مطالبہ کیا