یواین آئی
کپورتھلا// پنجاب میں کپورتھلا کے سلطان پور لودھی کے گرودوارہ اکال بونگا میں جمعرات کی علی الصبح نہنگ سکھوں کے ساتھ تصادم میں پنجاب پولیس کا ایک کانسٹیبل ہلاک اور متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔مرنے والے کی شناخت منیالہ گاؤں کے رہنے والے جسپال سنگھ کے طور پر ہوئی ہے، جب کہ زخمیوں کو سول اسپتال سلطان پور لودھی میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں کی شناخت ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بھولاتھ بھارت بھوشن سینی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر سکھدیو سنگھ، کانسٹیبل ببل پریت سنگھ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اشوک کمار، اسسٹنٹ سب انسپکٹر گرمیت سنگھ، سریندر سنگھ، امندیپ سنگھ، ہربھجن سنگھ، رمندیپ سنگھ اور ہرجندر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ شدید زخمی پولیس اہلکاروں گرمیت سنگھ، سکھ دیو سنگھ اور اشوک کمار کو سلطان پور لودھی سول اسپتال سے کپورتھلہ سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (امن و امان) گورویندر سنگھ، کپورتھلا ضلع کے ڈپٹی کمشنر کیپٹن کرنیل سنگھ، انسپکٹر جنرل جالندھر رینج بھوپتی نے گوردوارے میں نہنگ سکھوں کے ساتھ میٹنگ کی جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ نہنگ سکھوں کے دونوں گروپ گرودوارہ خالی کردیں گے۔ پولیس انتظامیہ نے گرودوارہ بونگا صاحب میں دفعہ 145 نافذ کر دی ہے۔