سرینگر//سماج کو منشیات اور نشیلی ادویات سے پاک کرنے کی خاطر پولیس کی جانب سے چھیڑی گئی مہم کے تحت پولیس نے نگین میں شناخت جاوید احمد گنائی ولد نذیر احمد ساکنہ نٹی پورہ اور شعیب نذیر پنڈت ولد نذیر احمد ساکنہ نندریش کالونی بمن کی گرفتاری عمل میں لا کر اُن کے قبضے سے 120کوڈین بوتلیں برآمد کیں۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ گرفتار شدہ منشیات فروش شہر کے نوجوانوں کو مہنگے داموں نشہ آور ادویات فروخت کرنے کی فراق میں تھے کہ پولیس نے اُنہیں اس سے قبل ہی گرفتار کیا۔نگین پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 25/2019کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
نگین میں2 منشیات فروش گرفتار
