نکہ منجہاڑی میں رہائشی مکان و مویشی خانہ خاکستر

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے نکہ منجہاڑی علاقہ میں مشتبہ طورپر بجلی کا شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے ایک رہائشی مکان و مویشی خانہ مکمل طورپر خاکستر ہو گیا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ محمد اشفاق ولد محمد خان کے رہائشی مکان و مویشی خانے میں اچانک آگ نمو دار ہو گئی جس کی وجہ سے کچھ ہی وقت میں مکان مکمل طورپر خاکستر ہو گیا ۔حادثے کی خبر موصول ہوتے ہی مقامی لوگ جمع ہوئے اور انہوں نے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی تاہم مذکورہ مکان کو بچانے میں ناکام ثابت ہوئے ۔مکینوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ بجلی کی لاپرواہی کی وجہ سے پورا نظام ہی خستہ حال ہوا ہے جس کی وجہ سے مذکورہ رہائشی مکان بھی اس خستہ حال نظام کی زد میں آگیا ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ نقصان کا تخمینہ لگا کر متاثر کومعاوضہ دیا جائے ۔