بارہمولہ //شمالی قصبہ پٹن کا گنڈ ابراہم علاقہ بجلی ، پانی اور سڑکیں جسی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں گذشتہ کئی ہفتوں سے بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے نتیجے میں شام ہوتے ہی علاقہ گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں پینے کے صاف پانی کی بھی سخت قلت ہے اور انہیں ندی نالوں کا گندہ پانی استعمال کرنا پڑتا ہے اور وہ بھی جب کوروناوائرس نے دہشت مچالیا ہے۔ لوگوں کے مطابق یہی حال علاقے کی سڑکوں کا ہے ۔طارق احمدنامی ایک شہری نے کہا کہ یہاں کی رابطہ سڑکیں بھی خستہ ہوچکی ہیں اور بارشوں کے دوران یہ سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرتی ہیں ۔ لوگوں کے مطابق اگر چہ انہوںنے کئی مرتبہ ا علیٰ افسران کو مطلع کیا تاہم کوئی کارروائی نہیںکی گئی ۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے فوری طوراقدامات کئے جائیں۔