عاصف بٹ
کشتواڑ//سب ڈویژن پاڈر کے علاقہ چسوتی مچیل جانے والی سڑک پر بنایا گیا لکڑی کا عارضی پل ایک ماہ بعد ہی دوبارہ دریا میں بہہ گیا جسکے سبب علاقے کی عوام کا رابطہ منقطع ہوگیاہے۔ جمعرات کو یہ پل دریامیں پانی کے تیز بہائو سے بہہ گیا۔ اس سے قبل ماہ مئی میں یہ پل بہہ گیا تھا جسکے بعداسے دوبارہ تعمیر کیا گیا تھا اور ایک ماہ بعد ہی دوبارہ بہہ گیا۔مقامی لوگوں نے گزشتہ کئی برسوں سے اس پل کی مرمت کی مانگ کی تھی لیکن اس کے باوجودانتظامیہ نے اسکی طرف کوئی توجہ نہ دی اور بالآخر یہ لکڑی کا عارضی پل ڈھہ گیاتھا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ مچیل علاقہ کی پانچ ہزار آبادی مکمل طور چسوتی پل کے بہہ جانے سے دوبارہ منقطع ہوکررہ گئی ہے۔ جبکہ اس ماہ کی بیس تاریخ سے مچیل یاترا شروع ہورہی جس میںلاکھوں شردھالوشرکت کررہے ہیں اور مچیل ماتا مندر جانے والا یہ واحد راستہ ہے۔انتظامیہ نے ساتھ ہی لوہے کے دوسرے پل کا کام بھی مکمل کرلیا ہے اور امید ہے کہ اسے آنے والے دنوں کے اندر عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔
نو تعمیر شدہ چسوتی پل دریا میں دوبارہ بہہ گیا علاقہ مچیل کی آبادی کا رابطہ منقطع،متبادل پل کی تعمیر تقریباً مکمل
