نوین چودھری نے پنچایت راج کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جموں//پرنسپل سیکرٹری زرعی پیداوار ، بہبود کساناں اور پشو و بھیڑ پالن اور باغبانی محکمے نوین کمار چودھر ی نے آئندہ قومی پنچایت راج کانفرنس کے اِنعقاد سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں محکموں کے سربراہان کی جانب سے نمائش کے لئے دستیاب مواد اور جگہ کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا جو آئند ہ کانفرنس کے دوران نمائش میں لگائے جانے والے سٹالوں میں رکھے جائیں گے۔اِس کے علاوہ پرنسپل سیکرٹری نے محکمہ تمام متعلقہ سربراہوں سے موضوعات یا تھیموں کے بارے میں معلوم کیا اور انہیںکہا کہ ایسے موضوعات کے ساتھ آئیں جہاں جموںوکشمیر نے بہت بہتر حاصل کیا ہے۔اُنہوں نے متعلقہ اَفراد کو مشورہ دیا کہ وہ زرعی اور باغبانی کرنے والوں کو تیار کریں جنہیں سٹال پر پیش کیاجاسکتا ہے تاکہ وہ قومی پنچایت راج کانفرنس میں نمائش کے دوران اَپنی مصنوعات کی نمائش کریں۔شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگری کلچر ( سکاسٹ ) کے سٹالو ں کے لئے دستیاب تھیم کے بارے میں اَپنی رائے دیتے ہوئے یونین ٹیریٹری کی دونوں یونیورسٹیوں کے نمائندوں نے کہا کہ اُنہوں نے این پی آر ڈی نمائش کے دوران جدت سے لے کر اَنٹرپرینیورشپ تک پانچ مختلف تھیم کا اِنتخاب کیا ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے تمام متعلقہ اَفراد پر زور دیا کہ وہ اَپنے مواد کو کسی خاص پروڈکٹ ، سکیم یا سرگرمی کے بارے میں معلومات کے ساتھ واضح اور سادہ شکل میں پیش کریں۔اُنہوں نے کہا کہ کانفرنس کے دوران جموںوکشمیر کے لئے یونیفارم والے سٹال لگائے جائیں گے جس میں جموںوکشمیر یوٹی کے دونوں خطوں کی سرگرمیوں اور حصولیابیوں کی نمائش کی جائے گی۔نوین چودھری نے متعلقہ اَفراد پر زور دیا کہ دئیے گئے سٹال میں متعلقہ محکمے کی حصولیابیوں کے بارے میں بتایا جائے۔ اس کے علاوہ زراعت، باغبانی، ڈیری سیکٹر وغیرہ پر توجہ مرکوز کی جائے۔اُنہوں نے سربراہان پر زور دیا کہ وہ اَپنے متعلقہ محکموں کے سٹالوں پر موجود رہیں تاکہ وِی وِی آئی پی ایس کے دورہ کے دوران متعلقہ سربراہان انہیں سٹال اور اس کی اہمیت سے آگاہ کرسکیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ باغبانی ، سری کلچر اور فشریز محکموں کے لئے ایک ہی مشترکہ سٹال قائم کیا جائے گا جس کے لئے سربراہان ایک ساتھ بیٹھ کر نمائش کے دوران لگائے جانے والے اِن سٹالوں کے مواد اور مواد کو حتمی شکل دیں گے ۔دریں اثنا، پرنسپل سیکرٹری نے جموںوکشمیر یوٹی میں فصل بیمہ ( ایس ایل سی سی سی آئی )اور رِی سٹرکچر ڈ ویدر بیسڈ کراپ اِنشورنس سکیم ( آر ڈبلیو بی سی آئی ایس ) پر رِیاستی سطح کی رابطہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کی میٹنگ کی بھی صدارت کی۔میٹنگ میں فصل بیمہ اور پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا( پی ایم ایف بی وائی ) کی عمل آوری کے حوالے مختلف اہم اَمور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔چیئرنے پی ایم ایف بی وائی کے تحت مرکزی حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق ایجنڈے کے مختلف نکات کو بھی منظوری دی۔