نوین چودھری نے ایم آئی ڈی ایچ میٹنگ کی صدارت کی

جموں//پرنسپل سیکرٹری ہارٹی کلچر نوین کمار چودھری نے سول سیکرٹریٹ میں مالی برس 2022-23 ء کے لئے مشن فار اِنٹگریٹیڈ ڈیولپمنٹ آف ہارٹی کلچر ( ایم آئی ڈی ایچ )پر ایکشن پلان کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ پرنسپل سیکرٹری نے اِس کی سٹیٹ لیول ایگزیکٹیو کمیٹی ( ایس ایل اِی سی ) میٹنگ کی بھی صدارت کی۔مشن ڈائریکٹر ایم آئی ڈی ایچ اعجاز احمد بٹ نے مجوزہ سالانہ پلان کی تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی اور کمیٹی ممبران نے بحث و تمحیص کی۔میٹنگ میں اخروٹ پروسسنگ اور کولڈ سٹوریج یونٹوں کی منظور ی بھی دی گئی۔پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ ایم آئی ڈی ایچ کے تحت جموں خطہ میں اعلیٰ کثافت کے پودے لگانے کے لئے موزوں جگہ کو فروغ دیا جائے۔اُنہوں نے باغات کے پیری فیرل پروٹیکشن اور لیوینڈر کی کاشت کے لئے سبسڈی کے لئے ایک کروڑ روپے کی فنڈس مختص کرنے کی بھی ہدایت دی۔اُنہوں نے کمیٹی پر زور دیا کہ وہ باغبانی شعبے کی مجموعی ترقی کے لئے جامع منصوبہ جات پر توجہ دے۔میٹنگ میں دیگر اِقدامات کے علاوہ تشہیری سرگرمیاں ، محفوظ کاشت کاری ، پانی کے ذرائع کی بحالی ، رقبہ کی توسیع ، نامیاتی کاشت کاری میں خصوصی اِنٹرونشن وغیرہ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔میٹنگ میں یہ ہدایت دی گئی کہ ایم آئی ڈی ایچ اپریل تک مرکزی حکومت کو اَپنا سالانہ منصوبہ پیش کرے گا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ہارٹی کلچر جموں رام سواک ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر پی اینڈ ایم جے اینڈ کے ویش پال مہاجن ، ڈائریکٹر زراعت جموں کے کے شرما اور جموں خطہ کے دیگر اَفسران نے شرکت کی جبکہ کشمیر کے اَفسران نے بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں حصہ لیا۔