سری نگر//پرنسپل سیکریٹری پشو و بھیڑ پالن ، زرعی پیداوار، بہبودِ کساناں باغبانی نوین کمار چودھری اور پرنسپل اکائونٹنٹ جنرل( آڈِٹ ) جے اینڈ کے پرمود کمار نے مشترکہ طور پر ایک میٹنگ کی صدارت کی تاکہ محکموں کی زیراِلتوأ آڈِٹ پیرا ز کی کلیئرنس پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔میٹنگ میں ڈائریکٹر جنرل باغبانی کشمیر ، ڈائریکٹر باغبانی جموں ، ڈائریکٹرپشو پالن جموں / کشمیر ، ڈائریکٹر بھیڑ پالن کشمیر اور دیگر متعلقین نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں شرکت کی۔ ابتداً میٹنگ میں پرنسپل اکائونٹنٹ جنرل ( آڈِٹ ) جے اینڈ کے نے متعلقہ محکموں کے آڈِٹ پیراز کے زیرِ اِلتوأ اور تصفیہ کے بارے میں جانکاری دی۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری نے محکموں کے سربراہوں اور دیگر متعلقین پر زور دیا کہ وہ اَپنے متعلقہ محکموں کے تمام آڈِٹ پیرا کے فوری تصفیے کیلئے جلد از جلد پی آر اے جی (آڈِٹ) آفس میں اِلتوأ آڈِٹ پیرا جوابات جمع کرائیں۔میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ پی آر اے جی آفس اور دفاتر کے سربراہاں کے درمیان بذریعہ اِی میل رابطہ قائم کیا جائے جس کے لئے دی گئی اِی میلوں پر مزید رابطہ کیا جائے گا جب تک کہ کوئی ایپلی کیشن نہ بن جائے جہاں آڈِٹ پیراز کے جوابات کے حوالے سے خط و کتابت ہو۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے پرنسپل اکائونٹنٹ جنرل( آڈِٹ) پر مود کمار نے آڈٹنگ کے عمل کو احتساب اور شفاف گورننس کے لئے ایک مؤثر طریقۂ قرار دیا۔ اُنہوں نے کہاکہ یہ دو طرفہ عمل ہے جہاں مختلف محکمے اور اے جی آفس آڈٹنگ کے لئے شامل ہوتے ہیں۔میٹنگ میں فائنل آڈِٹ رِپورٹوں کو آگے بڑھانے کے لئے ،اَصل واپسی ، یوسی وغیرہ امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔نوین کمار چودھری نے کہا کہ آڈِٹ عمل کو احسن بنانے کے لئے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا کیوں کہ تمام سرکاری محکمے بہتر حکمرانی کے لئے کام کر رہے ہیں۔
نوین چودھری اور پرمود کمار کی صدارت میں مشترکہ میٹنگ
