سرینگر// لشکر طیبہ کے چیف محمود شاہ نے بڈگام میں جان بحق ہونے والے کمانڈر حنظلہ نوید جٹ اور ان کے ساتھی معراج احمد کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے نڈر نوجوان ہی ہیں جنہوں نے انتہائی جوانمردی کے ساتھ بھارت کی افواج کا مقابلہ کیا اوراپنی جان جان آفرین کو پیش کی۔نوید جٹ کے جان بحق ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے محمود شاہ کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر میں ہر آنکھ اشکبار ہے۔ ہم عوام کوسلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے ان عساکرکو اپنے بیٹوں سے بڑھ کر پیار دیا اور ہر کٹھن مرحلے میں ان کا ساتھ دیا۔ یہ محبتیں بھارت کے تسلط کے خلاف آہنی دیوار ہے۔محمود شاہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس پروپیگنڈہ اور جھوٹے حربوں پر کان نہ دھریں۔کیونکہ بقول ان کے بھارت کی کوشش ہے کہ وہ اپنے کئے ہوئے جرائم کا ذمہ دارعساکر کو قرار دے کر تحریک آزادی جموں کشمیر کو بدنام کر سکے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہو چکا ہے۔ لشکر چیف نے کہاکہ اپنی سازشوں میں بے نقاب ہونے کے باوجوود بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہاہے۔محمود شاہ نے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی محبتیں ہمارے لئے اثاثہ ہیں۔ شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وہ وقت انتہائی قریب ہے جب بھارت کا تسلط اپنے زوال کو پہنچے گا اور آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔
نوید جٹ اور ساتھیوں کو لشکر کا خراج
