نوہٹہ میں نشہ آور ادویات کی بھاری کھیپ ضبط

سرینگر// نوہٹہ میں پولیس نے منشیات فروش کے قبضے سے بڑی مقدار میں نشہ آور ادویات ضبط کیں۔ پولیس نے پاندان کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران جاوید احمد گلکار کے قبضے سے 2112نشہ آور ادویات کی ٹکیاں اور 30بوتلیں برآمد کرکے ضبط کیں۔ منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لا کر اُس پولیس اسٹیشن نوہٹہ منتقل کیا گیا۔ پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 11/2020کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔