سرینگر// منشیات کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے پولیس نے کل نوہٹہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے چرس اور نقدی برآمد کی ۔پولیس بیان کے مطابق ملہ کھاہ چوک نوہٹہ میں چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو رکنے کا اشارہ کیاتاہم وہ فرار ہوا اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے پکڑ لیا ۔پولیس نے اس کی شناخت غلام نبی شیخ ساکن تجگری محلہ نوہٹہ کے بطور کی اور اس کے قبضے سے 155گرام چرس اور نقدی 9800روپے برآمد کئے ۔پولیس اسٹیشن نوہٹہ میں اس کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر57/2020 درج کیا گیا اور پوچھ تاچھ شروع کی گئی ۔