نوگا م میں ٹرین کی زد میں آکر نوجوان ہلاک

سرینگر//نو گام میںاس وقت سر اسیمگی پھیل گئی جب ایک 27سالہ نو جوان ریل کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا ۔ وانہ بل نو گام میں اس وقت ایک دلخراش حا دثہ پیش آیا جب ندیم منظور ولد منظور احمد ساکنہ با غات کنی پورہ ریل کی زد میں آکر جان گنو ابیٹھا۔ریلوے کے ایک عہدیدار نے کہا کہ 27سالہ نو جوان ریلوے حکام کی جانب سے ممنوعہ قرار دئے گئے علاقہ میں گھوم رہا تھا ۔انہوں نے کہا کہ نو جوان نے کانوں میں ایئر فون لگا رکھے تھے جس کی وجہ سے وہ ٹرین چلنے کی آواز نہیں سن پایا اور بد قسمتی سے مرگیا۔انہوں نے کہا کہ حادثہ سنیچر کی صبح 7بجکر 10منٹ پر پیش آیا ۔انہوں نے کہا کہ ریلوے حکام کی جانب سے ریلوے ٹریک کے آس پاس بھی عوام کو خبر دار رہنے کے لئے پوسٹر چسپاں کئے گئے  ہیں۔