نوگام چوک میں شہری گرفتار،21شراب بوتلیں ضبط

سرینگر//نوگام چوک میں پولیس نے غیر قانونی شراب کی 21 بوتلیں ضبط کرکے ایک شہری کو گرفتارکیا ہے۔ پولیس نے چیکنگ کے دوران نوگام چوک کے نزدیک ایک شخص کو روک لیا اور تلاشی کے دوران شراب کی 21 بوتلیں برآمد کرکے ضبط کیں۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس ایف آئی آرزیر نمبر29/2020کے تحت پولیس تھانہ نوگام میں درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔(کے این ایس)