نوشہرہ کالج میں ’ادب و ادیب ‘کے عنوان سے توسیعی لیکچر

نوشہرہ //گور نمنٹ ڈگری کالج نوشہرہ میں ’ادب و ادیب ‘کے عنوان سے ایک توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس میں اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی ڈاکٹر مشتاق احمد وانی بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔رسمی استقبال کے بعد ڈاکٹر مشتاق احمد وانی نے مذکورہ موضوع پر ایک پر اثر لیکچر دیا۔ انہوں نے ادیبوں کی اہمیت بیان کی اور ادب پر بھی مختصرروشنی ڈالی۔ انہوں نے طلباءکو اپنے تخلیقی خیالات کو قلم بند کرنے کی بھی ترغیب دی۔ ریسورس پرسنز کے لیکچرز کے بعد کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سریندر شرما نے مقرر اور مہمان کی ستائش کی اور کالج میں اس طرح کے نتیجہ خیز پروگرام کے انعقاد کےلئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا جس سے طلباءکو بہت فائدہ ہوگا۔ ڈاکٹر سریندر شرما پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج نوشہرہ اور ڈاکٹر مشتاق احمد وانی نے ایک ضرورت مند طالب علم کو وہیل چیئر پیش کی۔ پروگرام کا اختتام پروفیسر جوگندر سنگھ نے شکریہ کے ساتھ کیا۔