نوشہرہ ڈگری کالج میں شجر کاری مہم

نوشہرہ //گور نمنٹ ڈگری کالج نوشہرہ میں شجر کاری مہم چلائی گئی جس میں رضاکاروں اور سٹاف ممبران کیساتھ ساتھ بچوں نے بھی شرکت کی ۔سماجی کارکن ونود شرما نے کالج منتظمین کے اشتراک سے مذکورہ شجر کاری مہم شروع کی تھی جس کے دوران رضا کاروں و کالج طلباء نے پودے لگائے ۔شجر کاری مہم کے دوران کالج پرنسپل ڈاکٹر سریندر کمار شرما نے بھی پودے لگائے ۔منتظمین نے بتایا کہ مذکورہ شجر کاری مہم کا اصل مقصد لوگوں کو قدرتی ماحولیاتی تبدیلی اور پودوں کی اہمیت کے سلسلہ میں بیدار کرنا تھا ۔سماجی کارکن ونود شرما نے ماحولیات اور ماحولیاتی نظام کے تحفظ میں نوجوان نسل کی شرکت کی ضرورت پر زور دیا۔