نوشہرہ //حد متارکہ پر ہندوپاک افواج کے درمیان ایک بار پھر گولہ باری تبادلہ ہواہے ۔ دفاعی ذرائع نے بتایاکہ حد متارکہ پر اتوار و پیر کی درمیانی شب پاکستانی فوج نے کلسیاں و پیر بڈیسر میں واقع حد متارکہ پر بھارتی چوکیوں پر فائرنگ اور گولہ باری شروع کردی جس کے رد عمل میں بھارتی فوج نے بھی جواب دیا ۔ یہ گولہ باری صبح تین بجے تک جاری رہی ۔اس دوران 120ایم ایم کے مارٹر گولے بھی داغے گئے اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال بھی کیاگیا ۔ تاہم کسی طرح کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ۔