نوشہرہ میں بھی جشن منایاگیا،کارکنوں کا ڈھول کی تھاپ پر رقص

رمیش کیسر

نوشہرہ//بھارت کی تین ریاستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی بھاری اکثریت سے جیت پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں نے پیر کو نوشہرہ بازار میں بھرپور خوشی منائی اور ڈھول اور گانوں کی تھاپ پر رقص کیا ۔ پیر کو صبح گیارہ بجے نوشہرہ کے مرکزی بس سٹینڈ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوںنے زبردست جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر جشن منایا۔اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی ضلعی صدر نینا شرما، سابق میونسپل کمیٹی صدر نریندر شرما، سابق کونسلر پریتی گپتا، منڈل کے سابق صدر مولراج شرما، نوشہرہ بھوانی منڈل کے صدر اجے چودھری، بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما بھی موجود تھے۔ تقریب میںپارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔