رمیش کیسر
نوشہرہ//میونسپل کمیٹی نوشہرہ کی جانب سے بازار کا کچرا نوشہرہ کے دریامیں ڈالا جا رہا ہے جس سے پانی آلودہ ہو رہا ہے اور لوگوں کے پالتو مویشی بھی ہلاک ہو رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ میونسپل کمیٹی کے 13وارڈں کاتمام کچرا کمیٹی کی جانب سے گزشتہ کئی سال سے دریا میں پھینکا جا رہا ہے جس سے اب تک کسانوں کی بڑی تعداد کے پالتو مویشی، مہنگی بھینسیں اور گائے وغیرہ شامل ہیں، آلودہ پانی پینے سے ویش مر چکے ہیں۔ لوگوںکاکہناہے کہ ہسپتال کا فضلہ ۔سرنجیں اور دیگر آلات جراحی ،تیز دھار چیزیں پانی کے اندر جاتی ہیں جو جانوروں کے منہ میں جا کر ان کے پیٹ میں داخل ہو جاتی ہیں جس سے وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر تھوڑے ہی عرصے میں مر جاتے ہیںجس سے کسانوں کو مالی نقصان بھی پہنچتا ہے۔کئی بار لوگوں نے اس بارے میں میونسپل کمیٹی کے عہدیداروں کو آگاہ کیا لیکن کمیٹی کے عہدیداران لوگوں کے ان خیالات کو ہلکا لے رہے ہیں اور دریا میں کچرا پھینکنے سے باز نہیں آرہے ہیں۔لوگوں نے ڈائریکٹر لوکل باڈیز جموں کو خط لکھ کر میونسپل کمیٹی نوشہرہ سے مطالبہ کیا کہ کچرے کو گراؤنڈ اور ندی میں پھینکنا بند کریں۔اس حوالے سے جب کمیٹی کے عہدیدار سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی اس کچرے کو وہاں پھینکنے سے روکنے کے لیے کارروائی کریں گے اور اس ضمن میںملازمین کو ضروری ہدایات جاری کریں گے۔