نوشہرہ// راجوری کے نوشہرہ سیکٹر حد متارکہ پر آر پار فائرنگ کے نتیجہ میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا ہے تاہم اس کی حالت مستحکم بیان کی جاتی ہے ۔ ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے اِ س پار کی درجن بھر اگلی چوکیوں کو نشانہ بنا کر صبح ساڑھے چھ بجے فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا۔یہ گولہ باری سریاہ، ارنوس بھنڈاں ، پکھرنی، ونڈ موہڑہ، لیراں وغیرہ پر واقع چوکیوں پر کی گئی جس میں ایک جوان زخمی ہو گیا جس کی شناخت تیج بہادر ساکن نیپال کے طور پر کی گئی ہے جو کہ لام بٹالین میں تعینات ہے اور وہ معمولی طور پر زخمی ہوا ہے ۔ اسے ابتدائی مرہم پٹی کرنے کے بعد نوشہرہ کے سب ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ اس دوران گولہ باری سے کچھ میوشیوں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، آخری خبریں ملنے تک فائرنگ کا سلسلہ رک رک کر جاری تھا۔