نوشہرہ//نوشہرہ سیکٹر میں ایک بار پھر ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کاتبادلہ ہوا۔حکام نے بتایاکہ جمعہ کی دوپہر پاکستانی فوج نے راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر خود کار چھوٹے ہتھیاروں سے گولہ باری کی ۔حکام نے بتایا کہ مسلسل تیسرے روز بھی گولہ باری ہوئی ۔انہوں نے بتایا’’اس دوران جھنگڑ اور کلسیاں علاقوں میں ہندوستانی فوج کی چوکیوں پرگولہ باری کی گئی جس کا بھارتی فوج نے بھی بھرپور جواب دیا‘‘۔فائرنگ اور گولہ باری کا یہ تبادلہ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا۔اس کے بعد یہ سلسلہ تھم گیا۔