سرینگر//سرینگر انتظامیہ کی کوششوں سے پیلٹ سے متاثرہ ایک نوجوان کی ایچ ڈی ایف سی بنک میں سٹاف ممبر کے طورتعیناتی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔نورباغ سرینگرکا رہنے والا 19سالہ فیصل خان ،جو کہ گذشتہ سال مئی میں پیلٹ لگنے سے زخمی ہوگیا تھا کہ کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی پروگرام کے تحت بنک میںتعینات کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنرسرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے اے ڈی سی کلدیپ کرشن سدھا کی سراہنا کی جنہوںنے اس سلسلے میں ٹھوس پہل کی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلع میںبنکوں کو سی ایس آر کے تحت ترقیاتی کاموں میںتعائون دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔