نوراترا اور رمضان کے پیش نظر بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ

ادھم پور// نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر سنیل ورما نے ایل جی اور ضلع انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ نوراتری اور ماہ رمضان کے مبارک موقع پر دیہی علاقوں میں لوگوں کو بنیادی سہولیات کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیںکیونکہ لوگ پچھلے 8 سال سے انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ورما نے کہا کہ نوراتری پر اور رمضان المبارک کے مہینے میں پورے ضلع میں این سی کے تمام قائدین اور کارکنان اپنے اپنے علاقوں کے لوگوں کی خدمت کے لیے انسانیت کے فرائض سرانجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پوری ٹیم لوگوں کی بہتر خدمت کے لیے کام کرے، جہاں کوئی غریب بے سہارا نہ ہو۔ اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں، این سی آپ کے ساتھ ہے اور ہم عوام کے حقوق کے لیے لڑیں گے۔انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ دیہی علاقوں کے لوگوں کے حقیقی مطالبات کو ہم ضرور پورا کریں گے۔ ان کے مثبت حل کے لیے اولین ترجیحی بنیادوں پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کریں۔