نوجوانوں کے درمیان معمولی جھگڑے سے ویشنو دیوی میں بھگدڑ مچی: ڈی جی پی دلباغ سنگھ

 
جموں// کچھ نوجوان لڑکوں کے درمیان ہوئے معمولی جھگڑے کی وجہ سے ماتا ویشنو دیوی کے مندر میں بھگدڑ مچی جس میں ”بدقسمتی سے“ 12 لوگوں کی موت ہو گئی، جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے جاری ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی۔
 
دلباغ سنگھ نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک تھا، اور پولیس اور دیگر اہلکاروں نے فوری طور پر صورتحال پر ردعمل ظاہر کیا۔
 
سنگھ نے کہا کہ جائے وقوعہ سے ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ کچھ نوجوان لڑکوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، اور سیکنڈوں میں بھگدڑ کی صورتحال پیدا ہوگئی ۔
 
انہوں نے کہا، ”پولیس اور سول انتظامیہ کے اہلکاروں نے فوری جواب دیا، اور ہجوم جلدی سے قابو کر لیا، لیکن اس وقت تک نقصان ہو چکا تھا“۔
 
پولیس سربراہ نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا،جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ 
 
 انہوں نے مزید کہا کہ اس حادثے میں15 افراد زخمی ہیں۔