نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ اور مین اسٹریم نمائندوں کو اسیر بنانے کا سلسلہ جاری: محبوبہ مفتی

نیوز ڈیسک
سری نگر// پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ حکومت کی طرف سے سیکورٹی صورتحال میں بہتری واقع ہونے کے بلند بانگ دعوؤں کے بیچ نہ صرف روزانہ بنیادوں پر نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے بلکہ مین اسٹریم نمائندوں کو بھی اسیر بنایا جا رہا ہے۔

 

انہوں نے امید ظاہر کی ان قیدیوں کو کم سے کم اپنے اہلخانہ کے ساتھ عید منانے کی اجازت دی جائے گی۔

 

موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔

 

ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ’سیکورٹی صورتحال میں بہتری واقع ہونے کے بلند بانگ دعوؤں کے بیچ نہ صرف درجںوں نوجوانوں کو روزانہ بنیادوں پر اٹھایا جاتا ہے بلکہ انتظامیہ نے سرپنچوں جیسے مین اسٹریم نمائندوں کو بھی اسیر بنا رکھا ہے‘۔

 

انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا: ’امید کرتی ہوں کہ انہیں کم سے کم اپنے اہلخانہ کے ساتھ عید منانے کی اجازت دی جائے گی‘۔