سرینگر // کنہ مزار نواکدل میں ملبہ ہٹانے کے دوران خاکستر مکان کی ایک دیوار ڈھہ گئی جس کے نتیجے میں چار نوجوان زخمی ہوئے جن میں سے ایک نوجوان چل بسا ۔مذکورہ نوجوان کی عمر 12برس کی ہے اور اس کی شناخت باسم اعجاز ساکن چوٹابازار کرن نگر کے طور پر ہوئی ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق بڑی تعداد میں نوجوان جب منگل کی شام جھڑپ ختم ہونے کے بعد ملبہ صاف کر رہے تھے تو اس دوران ایک مکان کی دیوار ڈھہ گئی جس کی زد میں آکر چار کم عمر نوجوان زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں باسم اعجاز صدر ہسپتال میں بدھ کو زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے ۔
نوا کدل انکائونٹر میں خاکستر مکان کی دیوار ڈھہ گئی
