پونچھ//ممبر اسمبلی حویلی پونچھ شاہ محمد تانترے کی صدارت میں پی ڈی پی کا ایک اجلاس ننگالی میں منعقد ہوا۔اس موقعہ پر پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا اور ساتھ ہی لوگوں کے مسائل بھی اجاگر ہوئے۔مقرریہم نے تانترے کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ان کی سنجیدہ روش کی وجہ سے یہاں کئی اچھے کام ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ڈھائی سال میں ممبر قانون ساز اسمبلی نے وہ عوامی مسائل حل کئے جو چالیس سال تک حل نہیں ہوسکے ۔بلال مخدومی نے کہا کہ اس وقت دور دراز علاقوں کی جانب جانے والی سڑکوں پر 70ایم ایم تارکول بچھایا جا رہا ہے،پلوں کی مرمت کر کے ان کو محفوظ بنایا گیا ہے، بجلی ،پانی، راشن عوام کو دستیاب ہو رہا ہے۔بشیر خاکی نے کہاکہ اس سے قبل لوگ ممبر قانون ساز اسمبلی کو دیکھنے کو ترس جاتے تھے لیکن تانترے نے ان تمام روایات کو ختم کردیا۔شہزاد خان نے کہا کہ لوگ افواہیں پھیلارہے ہیں کہ پی ڈی پی کے ممبران اسمبلی دیگر جماعتوں میں شامل ہورہے ہیں لیکن یہ سب بے بنیاد ہے اور اس طرح کی افواہوں پر بالکل دھیان نہ دیاجائے۔انہوں نے کہا کہ اگر اس وقت انتخابات ہوتے ہیں تو پی ڈی پی ریاست کی سب سے بڑی پارٹی ابھر کر سامنے آئے گی۔ممبر قانون ساز اسمبلی نے تمام لوگوں کے مسائل سننے کے بعد انہیں یقین دلایا کہ ان کو جلد حل کیاجائے گا۔ انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہ سیاست میں صرف اور صرف عوام کی خدمت کرنے کا عہد کر کے آئے ہیںاورمستقبل میں بھی اسی جذبہ کے ساتھ کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ مطمئن ہیں کہ ان کے ساتھ غریبوں کا کاروان چل رہا ہے جس میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔