نماز جمعہ سے قبل میرواعظ عمر فاروق خانہ نظر بند

سرینگر/حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق کو جمعہ کے روز اُن کی رہائش گاہ واقع نگین میں نظر بند کیا گیا ہے۔

میرواعظ کی نظر بندی علیحدگی پسندوں کی اُس اپیل کے پیش نظر عمل میں لائی گئی ہے جس میں آج اونتی پورہ کے اُستاد رضوان پنڈت کی حراستی موت کیخلاف احتجاج کی کال دی گئی تھی۔

علیحدگی پسندوں کے وفاق ،مشترکہ مزاحمتی قیادت نے لوگوں سے اپیل کر رکھی ہے کہ وہ نماز کے بعد رضوان کی پولیس حراست میں موت کیخلاف احتجاج کریں۔

 میرواعظ ہر جمعہ کو سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز سے قبل خطبہ دیتے ہیں۔