گاندربل/ارشاد احمد/پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما نعیم اختر نے گاندربل کے کئی علاقوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے درپیش مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے علاقہ شیر پتھری اور لار کے کئی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کئی وفود سے ملاقات کی اورانہیں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر اپنی تشویش کا اظہارکیا۔انہوں نے کہا کہ گورنر انتظامیہ لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے بجلی سپلائی کی ابتر صورتحال اورسابق دور حکومت میں اٹھاگئے تعمیراتی منصوبوں پر سست روی اختیار کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ دورہ کے دوران ان سے کئی عوامی وفود نے انہیںدرپیش مسائل کے بارے میں جانکاری دی ۔