مینڈھر//ایس او جی پونچھ اورگورسائی پولیس نے بھمبر گلی کے مقام پردو افراد سے نشیلی ادویات بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایس ایس پی پونچھ کی سربراہی اور ڈی ایس پی ایس او جی کی قیادت میں ایس او جی کی ایک ٹیم نے بھمبر گلی کے مقام پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک تویرا گاڑی زیر نمبر
JK12-6885سے دو افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے دو سو نشیلے کیپسول اور تیس گرام گانجا بر آمد کرنے کیا۔یہ تویراگاڑی جموں سے مینڈھر آ رہی تھی۔ اس دوران دونوں افراد کو بھی حراست میں لے لیاگیا جن کی شناخت آفتاب احمد ولد محمد صدیق اور وسیم اکرم ولد محمد معروف سکنہ چک بنولہ مینڈھر کے طور پر ہوئی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ یہ دونوں نوجوان چندی گڑ ھ میں انجینئرنگ کی تربیت کررہے ہیں اور عید منانے کے لئے گھر آ ئے تھے ۔اس سلسلہ میں گورسائی پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر47زیر دفعہ 8/20کا کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔