سرینگر // شیر کشمیر انسٹی ٹوٹ آف میڈیکل سائنس صورہ کی جانب سے نرسوں کے عالمی دن کے موقعہ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے دوران مقررین نے ایک آواز سب کیلئے صحت پر زور دیا ۔تقریب کے دوران سکمز کے ڈائریکٹر عمر جاوید شاہ مہمان خصوصی تھے ۔انہوں نے نرسوں کی خدمات کو سراہا ۔عمر جاوید نے اس دورانفلورنس نائیٹ نگیل کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے مریضوں کی دیکھ بال کیلئے ایک مضبوط بنیاد رکھی ہے ۔انہوں نے اس دوران سکمز کے کام کی بھی سراہنا کی ۔شاہ نے نرس سٹاف کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ سٹاف ہے جو مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اہم کرداد ادا کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صورہ انسٹی چیوٹ 24گھنٹے کام کرتا ہے ۔عمر جاوید نے نرس سٹاف پر زور دیا کہ وہ مریضوں کی دیکھ بھال کر کے ایک مثال قائم کریں ۔سکمز کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ فاروق احمد جان نے بھی اس دوران نرس سٹاف کے کام کی سراہنا کی ۔تقریب میں سکمز نرسنگ سٹاف کے علاوہ دیگر ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ؎