سرینگر / /شہر سرینگر میں منافع خوروں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے محکمہ فوڈ سپلائز کی انفورسمنٹ ونگ نے کئی مقامات پر چھاپے ڈالے جس دوران گوشت کی پانچ دکانوں کو سیل کردیا گیا جبکہ قصور واروں سے 45ہزار 2سو روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مشتاق احمد وانی کی قیادت میں محکمہ کے افسروں نے احمد نگر ، گلاب باغ ، زکورہ ، لالبازار ، ڈلگیٹ ، سونہ وار ، بٹہ مالو اور دیگر علاقوں میں مارکیٹ چیکنگ عمل میںلائی جس دوران 165تجارتی مراکز کا معائنہ کیا گیا اور غیر معیاری سامان کی خرید و فروخت کے الزام میں قصورواروں سے 45200روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا ۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر مشتاق احمد وانی نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر میںمار کیٹ چیکنگ کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے اور ماہ جون میں شہر سرینگر کے مختلف علاقوں میں 474250روپے بطور جرمانہ قصور واروں سے وصول کیا گیا جبکہ 19تجارتی مراکز کو بھی سیل کر دیا گیا ۔ انہوں نے دکانداروںپر واضح کردیا کہ وہ اس طرح کی کارورائیوں سے باز رہیں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میںلائی جائے گی اور انہیں کسی بھی صورت میں بخشا نہیںجائے گا ۔ سی این آئی