ادھم پو//فوج اور سول انتظامیہ رام بن نے مشترکہ طور پر ضلع رام بن کی کھڑی تحصیل میںکووڈ کے لیے بے ترتیب نمونے لینے اور ویکسی نیشن کی ایک پہل شروع کی۔ ضرورت کے وقت فوج نے COVID-19 وبائی امراض کے خلاف جنگ میں سول انتظامیہ کو اپنا تعاون بڑھایا۔ کیمپ ناچلانہ گاؤں ،جوکھڑی کے گیٹ وے پر واقع ہے،میں منعقدکیاگیا۔مہم کا آغاز بدھ کے روز تحصیل کھڑی سے ہوا جس میں 100 شہریوں کا تصادفی طور پر RAT کے ذریعے ٹیسٹ کیا گیا اورناچلانہ میں 40 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔