نامور سماجی کارکن و ماہر تعلیم بشارت ملک وفات پا گئے

ڈوڈہ //بھلیسہ کے نامور سماجی کارکن و ماہر تعلیم بشارت حسین ملک مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے وہ 56 برس کے تھے. مرحوم کا تعلق تحصیل بھلیسہ کے گاؤں صوتی سے تھا اور وہ محکمہ تعلیم میں بطور ماسٹر تعینات تھے. مرحوم کا شمار جہاں علاقے کے مشہور ماہر تعلیم ہوتا تھا وہیں وہ ایک بہترین سماجی کارکن تھے اور ہر وقت علاقہ کی تعمیری، سماجی ،تعلیمی و ثقافتی سرگرمیوں میں پیش پیش رہتے تھے. مرحوم نے کوؤڈ 19 کے دوران بھی مثالی کام کیا تھا.مرحوم نیک سیرت، خوش مزاج ،ملنسار و باکردار شخصیت کے مالک تھے. ان اچانک موت سے علاقہ بھلیسہ میں صف ماتم چھا گئی ہے. مرحوم کا نماز جنازہ اپنے آبائی گاؤں صوتی میں ادا کی گئی اور وہیں پر پرنم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا. ان کی وفات پر متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کی ہے.