سری نگر// کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ ڈسٹنس ایجوکیشن نے منگل کو چھٹے حامدی کشمیری میموریل اردو لیکچر کا اہتمام کیا۔نامور ماہر تعلیم اور سابق سربراہ شعبہ اردو، بنارس ہندو یونیورسٹی، پروفیسر نسیم احمد نے "اردوقصیدہ نگاری میں سودا کا مقام و مرتبہ" کے موضوع پر لیکچر دیا۔پروفیسر فاروق احمد مسعودی، ڈین اکیڈمک افیئر یونیورسٹی آف کشمیر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ پروفیسر نذیر احمد ملک سابق سربراہ شعبہ اردو سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر نے صدارت کی۔ خطاب میں پروفیسر مسعودی نے پروفیسرحامدی کشمیری جیسے نامور سکالرکی عظیم خدمات کو یاد کیا ۔