کوٹرنکہ //کوٹرنکہ کے کھاہ جمولہ کے لوگوں نے معقول ٹرانسپورٹ سہولیات نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین کاکہناتھاکہ کوٹرنکہ سے جمولہ جارہی سڑک پر گاڑیوں کی قلت رہتی ہے جس کی وجہ سے انہیں روزانہ مشکلات کاسامنا کرناپڑتاہے ۔ لوگوں نے کہا کہ صرف ایک گاڑی چلتی ہے جبکہ دن میں کم سے کم ایک ہزار لوگ اس سڑک پر سفر کرتے ہیں ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کھا ہ جمولہ ایک دور دراز علاقہ ہے جہاں سے سکولی بچوں کو بھی آناپڑتاہے جنہیں بھی ٹرانسپورٹ کی سہولیات نہیں مل رہیں ۔انہوںنے کہاکہ سڑک کی حالت بہت خراب ہوگئی ہے جس پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔اس دوران مظاہرین نے مین چوک میں سڑک کو بند کرکے ایک گھنٹہ کے لئے گاڑیوں کی آمدورفت بھی معطل رہی جس دوران ایس ایچ او کنڈی منظور کوہلی موقعہ پر پہنچے اور انہوںنے ٹرانسپورٹ نظام میں بہتری کا یقین دلاکر احتجاج ختم کروایا ۔