بڈگام//نارہ بل ماگام کے کائوسہ سے آئے ہوئے درجنوں افراد نے سرینگر گلمرگ شاہراہ پرٹرانسفارمر کی صلاحیت بڑھانے کے لئے احتجاجی مظاہرے کئے۔ آستان محلہ کائوسہ سے تعلق رکھنے والے مظاہرین نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام کی توجہ مبذول کرانے کے لئے سرینگر گلمرگ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت مسدود کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ میں نصب بجلی ٹرانسفارمر کی صلاحیت بہت کم ہے جس پر زیادہ لوڈ ڈالنے سے پورے علاقے کو گزشتہ کئی ماہ سے بجلی گھنٹوں غائب رہتی ہے جبکہ ٹرانسفارمر کئی بار خراب ہوجانے سے بجلی کی عدم فراہمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مظاہرین میں شامل محمد ایوب بٹ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہوں نے کئی بار اس سلسلے میںمتعلقہ محکمہ کو آگاہ کیا اور نیا ٹرانسفارمر نصب کرنے کا مطالبہ کیا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔مظاہرین کے مطابق انہیں احتجاجی راستہ اختیار کرنے کیلئے مجبور کیا گیا ۔اس موقع پر پولیس اور محکمہ بجلی کے حکام کی جانب سے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی گئی کہ ان کی شکایت کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے گاجس کے بعد مظاہرین پُر امن طور منتشر ہوگئے۔
نارہ بل میں بجلی محکمہ کے خلاف احتجاج | ٹرانسفارمر کی صلاحیت بڑھانے کامطالبہ
