سرینگر//قومی تفتیشی ایجنسی(این آئی اے) نے جمعہ کو ہندوارہ میں نارکو ملٹینسی سے متعلق ایک معاملے میں 91 لاکھ روپے برآمدکئے۔این آئی اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ مقدمہ ایف آئی آر نمبر2020/ 183محرہ11جون2020 کو شمالی کشمیرکے ضلع کپواڑہ کے تھانہ ہندوارہ میں درج کیا گیا تھا جس کے دوران ہندوارہ کے کائرو پل پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ملزم عبد المومن پیر کی ہنڈیائی کریٹا گاڑی کو پولیس نے روک لیا اور تلاشی کے دوران 20 کلوگرام ہیروئن کے ساتھ 20 لاکھ روپے برآمد کئے۔ این آئی اے نے23 جون2020 کو RC-03/2020 / NIA / JMU کے طور پر معاملہ دوبارہ درج کیا تھا اور تفتیش شروع کی تھی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حال ہی میں ، این آئی اے نے یکم مارچ2021 کو سری نگر اور جموں سے پانچ ملزمان کو گرفتار کیا تھا اور انہیں 15 دن کے ریمانڈ پر لیا تھا۔ گرفتار ملزمین کے معائنہ اور انکشاف کی بنیاد پر ، این آئی اے نے منشیات کی اسمگلنگ میں91 لاکھ کی رقم کو برآمد کیا۔ یہ رقم پولیس تھانہ رام گڑھ ، ضلع کے ایک گاؤں گروال سانبہ کی کھیت میں چھپی ہوئی ملی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزم رومیش کمار نے وادی کشمیر میں مقیم منشیات سمگلروں سے منشیات کی نقد رقم خود اور مختلف عسکریت پسندوں کو مزید چینل بنانے کیلئے وصول کی تھی۔ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔