بارہمولہ //نارواو بارہمولہ کے متعدد ددیہات میںبجلی بحران نے لوگوں کو پریشان کردیا ہے ۔اگر چہ صارفین ہر ماہ بجلی کی بلیںادا کررہے ہیں تاہم اُنہیں شیڈول کے مطابق بجلی نہیں مل رہی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو سحری و افطار کے اوقات کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔علاقہ نارواوکے شیری ،فتح گڈھ ،بدمولہ زنڈفرن ،زوگیار ،ہیون ،آڈورہ ،پہلی ہرن ،گلستان ،نملن ،پالہ دجی، گوری وان ،ڈانگر پورہ ،ملہ پورہ ،لریڈورہ اورکالے بن کے علاوہ کئی دیہات کے لوگوں نے محکمہ بجلی پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ بجلی بغیر کسی شیڈول کے تحت سحری اور افطار کے دوران بجلی کاٹ دی جاتی ہے ۔لوگو ں کا مزید کہنا ہے کہ شام کو جب شیڈول کے مطابق بجلی سپلائی فراہم کی جاتی ہے تو محض 10منٹ کے بعد اچانک کا ٹ دی جاتی ہے اور بعد میں کئی گھنٹوں کے بعد دو بارہ بحال کی جاتی ہے اورسحری کے وقت بھی بجلی اکثرغائب ہی رہتی ہے۔ لوگوں نے متعلقہ محکمہ کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی سپلائی میں فوری طور بہتری لائی جائے تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے راحت مل سکے ۔