کنگن/ / ناراناگ کنگن میں ریچھ کے ایک حملے میں ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی اور دو زخمی ہوگئے۔اس دوران زخمیوں کوجس گاڑی میں ٹراما ہسپتال کنگن منتقل کیا جارہا تھا وہ کھانن کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر دو سو فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں اس میں سوارمزید چار افراد زخمی ہوگئے جن کوعلاج و معالجہ کیلئے سکمز منتقل کیا گیا۔اتوار کوکی صبح جاوید احمد میر ولد غلام نبی میر،عاصف احمدمیر ولد غلام محمد میراور اویس صمد بٹ ولد غلام حسن بٹ ساکنان وانگت کنگن دومیل ہاپت نار ناراناگ مچھلیاں پکڑنے کی غرض سے گئے جہاں اچانک ایک ریچھ نے ان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں عاصف احمد میر اور اویس احمد بٹ زخمی ہوگئے جبکہ جاوید احمد میر لاپتہ ہوگیا اوربعد میں معلوم ہوا لاپتہ ہوگیا۔مقامی لوگوں کے مطابق جب یہ خبر علاقے میں پھیل گئی تولوگ علاقے کی طرف دوڑ پڑے جبکہ کنگن پولیس اوروائلڈ لائف کی ٹیم بھی روانہ ہوگئی۔ زخمی نوجوانوں کوایک آلٹو کار زیر نمبر 9788 – JK16A میںعلاج ومعالجہ کیلئے ٹراما ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا اور گاڑی کھانن کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر دو سو فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں اس میں سوارفردوس احمد میر، اشرف احمد، دانش احمد میراور ظہور احمد بھی زخمی ہوگئے جن کو سکمز منتقل کیا گیا۔ ایس ڈی پی او کنگن یاسر قادری نے بتایا کہ یہ نوجوان سحری کھانے کے بعد ہی ہاپت نار ناراناگ مچھلیاں پکڑنے کے لئے گئے تھے جہاں ریچھ نے ان پر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ دو نوجوان زخمی ہوگئے جبکہ ایک گہری کھائی میں جاگرا جس کی موت واقع ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی لاش کو پانی سے نہیں نکالا گیا کیونکہ پانی کا بہاؤ تیز ہے۔