کوٹرنکہ//انتظامیہ کی ہدایت پر کوٹرنکہ میں گریف نے ایک بڑی کارروائی کو انجام دیتے ہوئے ناجائز قبضہ میں لی گئی اراضی کو بازیاب کروالیاہے ۔کوٹرنکہ مین چوک میں کچھ لوگوں نے غیر قانونی طور پر قبضہ جمایا ہوا تھا جس پر پچھلے مہینے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹرنکہ شفیق احمد چوہدری نے لوگوں کو نوٹس جاری کئے کہ 02 اپریل سے پہلے پہلے وہ دوکانیں خالی کر دیں اور قبضہ والی جگہ کو چھوڑ دیں تاہم اس پر عمل نہیں کیاگیا جس کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر گریف نے مشین لگاکر ڈھانچے مسمار رکردیئے۔انتظامیہ کے مطابق کوٹرنکہ مین چوک کی لگ بھگ پچاس فٹ سڑک ناجائز قبضہ میں تھی جس کو بازیاب کروالیاگیاہے ۔کارروائی کے دوران تحصیلدار کوٹرنکہ محمد رفیق چوہدری اور ایس ایچ او کوٹرنکہ منظور کوہلی بھی موجو دتھے ۔