ناجائز شراب ضبط،3 گرفتار

رام بن // ضلع پولیس نے اچانک ناکہ لگا کرسمگلروں کے خلاف کاروائی جاری رکھتے اور مویشی /منشیات /ناجائز شراب کے سمگلروں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے چوبیس گھنٹے گشت لگا تے ہوئے ایس ایس پی انیتا شرما کی ہدایت پر ایک پولیس پارٹی زیر قیادت ایس ایچ او رام بن انسپکٹر وجے کوتوال نے زیر نگرانی ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اصغر ملک اور زیر نگرانی ایڈیشنل ایس پی سنجے پریہا ر کرول ۔کنٹھی روڈ پر گشت کے دوران 3 0مشتبہ افراد کو بیگ لیکر دیکھا ۔مشتبہ افراد نے پولیس کو دیکھ کر جائے موقعہ سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انکا تعاقب کیا اور انہیں گرفتار کیا ۔ پولیس نے مشتبہ افراد کی تلاشی کے بعدانکے بیگوں میں سے 110بوتلیں ناجائز شراب برآمد کی۔ دوران پوچھ تاچھ مشتبہ افراد نے اپنا نام بدری ناتھ ولد بگو رام ، کرپال سنگھ ولد بگو اور پیار چند ولد اوتار ساکناں ادھیوا ،رام بن کے بطور بیان کیا ۔پولیس اسٹیشن بٹوت میں اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر195/18 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔