مینڈھر //ایس ڈی ایم مینڈھر ڈاکٹر محمد تنویر خان نے مینڈھر بیوپار منڈل کی ایک میٹنگ لی ۔اس موقعہ پر نائب تحصیلدار مینڈھر تعارف حسین شاہ ، ایس ڈی پی او مینڈھر ریاض تانترے ، بلاک ڈیولپمنٹ افسر مینڈھر طارق منہاس و دیگرافسران بھی موجو دتھے ۔اس دوران مینڈھر قصبہ کے سرپنچ اور بیوپار منڈل کے سبھی ارکان نے شرکت کی ۔ایس ڈی ایم نے کہاکہ بازار میں صفائی کو یقینی بنایاجائے اور ناجائزتجاوزات ہر گز نہ کی جائیں بلکہ دکاندار سامان اپنی دکانوں کے اندر ہی رکھیں ۔انہوںنے کہاکہ گندگی کو کوڑے دانوں میں ڈالاجائے اور سڑک یانالی میں نہ پھینکا جائے ۔انہوںنے بتایاکہ انہوںنے اس سلسلے میں چیکنگ کیلئے ایک ٹیم بھی تشکیل دی ہے جو کسی بھی وقت معائنہ کرسکتی ہے ۔دکانداروںنے یقین دلایاکہ وہ انتظامیہ کو اس سلسلے میں پورا پورا تعاون فراہم کریںگے ۔