عظمیٰ نیوز سروس
جموں// نائب صدر جگدیپ دھنکھر ہفتہ کو جموں کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جس کے دوران وہ ویشنو دیوی اور بھیرون مندر میںپوجا کریں گے۔ایک عہدیدار نے جمعرات کو بتایا کہ نائب صدر اپنے دورے کے دوران کٹرا میں ایس ایم وی ڈی یو کیمپس کے میٹریکا آڈیٹوریم میں ویشنو دیوی یونیورسٹی کے دسویں کانووکیشن میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے صدارت کریں گے۔دھنکھر کو اصل میں گزشتہ سال 27 دسمبر کو کانووکیشن کے لیے ایس ایم وی ڈی یو کیمپس کا دورہ کرنا تھا، لیکن سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال کے بعد مرکزی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ ریاستی سوگ کی وجہ سے ان کا دورہ تبدیل کر دیا گیا۔