جموں//خزانہ کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نے ریاست بھر میں نئے ڈگری کالجوں کے قیام کے سلسلے میںسفارشات کو حتمی شکل دی گئی اور اس سلسلے میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری اعلیٰ تعلیم سریتا چوہان ، سیکرٹری سکولی تعلیم اجیت کمار ساہو ، اعلیٰ تعلیم کے سپیشل سیکرٹری چودھری رشید اعظم انقلابی اور ڈی جی پلاننگ ستویر کور موجود تھیں۔میٹنگ کے دوران نئے ڈگری کالجوں کو قائم کرنے کے لئے مقامات کی نشاندہی اور حکومت کی طرف سے پہلے ہی منظور شدہ کالجوں کی حالات پر غور و خوض کیا گیا۔ ان نئے کالجوں میں طلاب کی انرولمنٹ و دیگر معاملات پر سیر حاصل بحث کے بعد کمیٹی نے متعلقہ رِپورٹ کو حتمی شکل دی تاکہ اس رِپورٹ کو حکومت کے سامنے پیش کیا جاسکے ۔یہ رِپورٹ منظوری کے لئے ریاستی انتظامی کونسل کو بھیجا جائے گا۔