نئے ویرینٹ اومیکرون کے کل 1,525 کیسز درج | ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

نئی دہلی// ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس  کے 27,553 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3,48,89,132 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران وبا سے مزید 284 مریضوں کی موت سے  ہلاکتوں کی مجموعی  تعداد 4 لاکھ 81 ہزار 770 ہو گئی ہے۔ ہفتہ کو ملک میں 25 لاکھ 75 ہزار 225 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی اور اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن کی تعداد  ایک ارب 45 کروڑ 44 لاکھ 13 ہزار پانچ  ہو چکی ہے۔اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک کی 23 ریاستوں میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے کل 1,525  کیسز درج کیے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9,249 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی اس جان لیوا وبا سے چھٹکارا حاصل کرنے والوں کی تعداد 3,42,84,561 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز18,020 کے اضافے کی وجہ سے  یہ تعداد بڑھ کر 122801 ہو گئی ہے۔ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کی شرح 98.27 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 0.35 فیصد اور اموات کی شرح 1.38 فیصد ہے۔ اس وقت ملک کی ریاست کیرالہ میں سب سے زیادہ ایکٹیو کیسز ہیں۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ  ہلاکتیں ہوئیں ۔اسی عرصے کے دوران ریاست مہاراشٹر میں  ایک بارپھر ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں یہ کیسز  7,718  عدد  کے اضافے کے ساتھ ان کی  مجموعی  تعداد بڑھ کر 35,917 ہو گئی ہے، جب کہ مزید سات مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,41,533 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر اور مغربی بنگال کے بعد قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔  قومی راجدھانی دہلی میں 1,950 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ہی ان کی کل تعداد 6,360 ہو گئی ہے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 14,19,459 ہو گئی ہے۔