سرینگر // ڈائریکٹر جنرل باغبانی کشمیر اعجاز احمد بٹ نے پروفیسر نذیر احمد گنائی کی زرعی یونیورسٹی کشمیر میں بطور وائس چانسلر تعیناتی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اْمید ظاہر کی ہے کہ ان کی محنتوں اور لگن کے نتیجے میں یونیورسٹی نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئے وائس چانسلر کافی محنتی ہیں اور انہیں اْمید ہے کہ ہاٹیکلچر سیکٹر کی طرف وہ خاص توجہ دیں گئے۔انہوں نے پروفیسر نذیر کی نئی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعیناتی یونیورسٹی کیلئے ایک نیک شگون ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب یونیورسٹی میں ریسرچ کے کاموں کو نہ صرف مزید معیاری بنایا جائے گا بلکہ باغبانی شعبہ سے وابستہ کسانوں کیلئے یونیورسٹی میں مزید کیمپوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ انہیں نئی ٹکنالجی کے بارے میں جانکاری مل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروفیسر نذیر احمد جامعہ کو کامیابی کی ایک اور منزل تک لے جانے کیلئے درست دور اندیشی اور ہمت کے مالک ہیں۔پروفیسر نذیر احمد گنائی اس سے قبل یونیورسٹی میں پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کے سربراہ تھے ،جنہوں نے بہت سے کام یونیوسٹی کی بہتری اور عوام کی بھلائی کیلئے کئے ہیں اور جمعرات کو حکومت نے پروفیسر گنائی کو زرعی یونیوسٹی کشمیر کا نیا وائس چانسلر مقرر کیا ہے۔
۔۔۔