نئی دہلی//یو این آئی// یوم جمہوریہ کے پیش نظر دارالحکومت میں دہلی پولیس کی طرف سے سیکورٹی اور ٹریفک کے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔دہلی پولیس کے ٹریفک کے جوائنٹ کمشنر وویک کشور کے مطابق 23 جنوری کو منعقد مکمل پریڈ ریہرسل کے پیش نظر انڈیا گیٹ، وجے چوک اور راج پتھ کے ارد گرد عام لوگوں کی نقل و حرکت پر اتوار کو صبح 9:15 سے 12:30 بجے تک) اور ( شام 1800 بجے ، رات 23:00 بجے ) پر جزوی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔راج پتھ کے آس پاس واقع ادھیوگ بھون اور سنٹرل سکریٹریٹ میٹرو اسٹیشنوں کے مسافروں کو اتوار کی صبح 12 بجے تک اسٹیشن سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان دو اسٹیشنوں کے علاوہ تمام میٹرو اسٹیشنوں پر مسافروں کی نقل و حرکت معمول پر رہے گی۔انڈیا گیٹ- راج پتھ اور نیشنل اسٹیڈیم کے آس پاس پریڈ کی مکمل ریہرسل کے دوران عام لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔ پریڈ کے دوران پبلک بسوں کو ان مقامات سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بسوں کو ان کی منزل سے پہلے ختم کر دیا جائے گا اور وہاں سے چلایا جائے گا۔دہلی پولیس ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی کے پیش نظر پورے راجدھانی میں خصوصی چوکسی برتی جارہی ہے ۔ ریلوے سٹیشنوں، بس اسٹینڈوں، ہوائی اڈوں اور میٹرو اسٹیشنوں کے علاوہ آزاد پور، غازی پور، کیشو پور سبزی منڈیوں اور دیگر گنجان بازاروں اور عوامی مقامات پر خصوصی حفاظتی نگرانی کی جا رہی ہے ۔
اُتراکھنڈ کی جھانکی کی نمائش
نئی دہلی//یوم جمہوریہ کی پریڈ کا حصہ بننے والی اتراکھنڈ کی جھانکی کی کل یہاں زبردست نمائش کی گئی، جس میں چاردھام آل ویدر روڈ ،ٹہری ڈیم پر ڈوبرا چانٹھی میں بنے سسپنشن پل، جیسے ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ ہی جھانکی کے اگلے حصے پر ہیم کنڈ صاحب اورآخری حصے میں بدری ناتھ دھام کو پیش کیا گیا ہے ۔ وزارت دفاع کے ذریعہ ہفتے کو یہاں قومی رنگ شالا کیمپت میں مختلف ریاستوں اور وزارتوں کی جھانکی کے فن کاروں نے صحافیوں کے سامنے اپنی اپنی ریاستوں کی ثقافت کی جھلک پیش کی۔اس میں اتراکھنڈ کے 16 فن کاروں نے روایتی لباس میں ثقافتی پروگرام پیش کیا۔ اس بار 12 ریاستوں کی جھانکی کو 26 جنوری کی پریڈ میں شامل کیا جارہا ہے ۔اتراکھنڈ محکمہ اطلاعات کے جوائنٹ ڈائریکٹر اور جھانکی معاملوں کے نوڈل افسر کے ایس چوہان نے بتایا کہ اتراکھنڈ کے 16 فن کار پریڈ میں شامل ہوں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر راج پتھ پر اتراکھنڈ کی جانب سے پیش کی جانے والی جھانکی کا موضوع ‘دیو بھومی اتراکھنڈ’ رکھا گیا ہے ۔انہوں بتایا کہ جھانکی کے اگلے حصے میں سکھوں کے پاک مقام ہیم کنڈ صاحب گرودوارے کو دکھایا گیا ہے جو قدیم ہیم کنڈ جھیل کے ساحل پر 4329 میٹر کی اونچائی پر واقع ہے ۔وسطی حصے میں ٹہری باندھ کی جھیل پر بنے 440 میٹر لمبے ڈوبرا چانٹھی سسپنشن برج کو دکھایا گیا ہے جو ٹہری گڑھوال ضلع ہیڈکوارٹر اور پرتاپ نگر علاقے کو جوڑتا ہے ۔ٹہری باندھ ملک کا سب سے اونچا اور دنیا کا چوتھا سب سے اونچا باندھ ہے ۔ جھانکی کے آخری حصے میں بدری ناتھ مندی کو اور جھانکی کے کنارے والے حصے میں 12 ہزار کروڑ کی چاردھام آل ویدر روڈ کو دکھایا گیا ہے ۔