دہلی//ملک کی سلامتی ، پاکستان اور چین کے ساتھ لگنی والی سرحدو ں کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے نئی دلی میں آرمی کمانڈرز کی کانفرنس کا باضابطہ طور پر آغاز ہو گیا۔ کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ملک کو دفاعی نظام کافی مضبوط ہے اور اس کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کوششیں جار ی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے ہمیشہ ملک کے تحفظ کیلئے خود کو وقف کیا ہے اور ملک کی حفاظت کیلئے پیش پیش رہے ہیں۔ نئی دلی میں آرمی کمانڈرس کی پانچ روزہ کانفرنس کا باضابطہ طور پر آغاز ہو گیا ہے۔ اس کانفرنس کے افتتاح میں آرمی چیف جنرل منوج پانڈے سمیت دیگر آفیسران نے شرکت کی۔
پانچ روزہ اس کانفرنس کے دوران، ہندوستانی فوج کی سینئر قیادت فعال سرحدوں کے ساتھ آپریشنل صورتحال کا جائزہ لے گی، تنازعات کے پورے میدان میں خطرات کا جائزہ لے گی اور صلاحیت کی نشوونما اور آپریشنل تیاری کے منصوبوں پر مزید توجہ مرکوز کرنے کیلئے صلاحیت کے خلا کا تجزیہ کرے گی۔ سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے متعلق پہلوئو ں پر بات چیت ہو گی۔کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ملک کو دفاعی نظام کافی مضبوط ہے اور اس کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کوششیں جار ی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے ہمیشہ ملک کے تحفظ کیلئے خود کو وقف کیا ہے اور ملک کی حفاظت کیلئے پیش پیش رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو کافی در پردہ مسائل اور چیلنجوں کا سامنا ہے تاہم ان سب سے نمٹنے کیلئے فوج ہمیشہ تیار ہے اور کسی بھی صورتحال کو مقابلہ کرنے کیلئے تیاری کی حالت میں رہتے ہیں۔ کانفرنس میں بھارتی فضائیہ کے سینئر کمانڈروں بشمول وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ اور دفاعی سیکرٹری ڈاکٹر اجے کمار نے شرکت کی۔ کانفرنس میں اس کے علاوہ، وہ تمام تنازعات کے خطرات کا جائزہ لیں گے اور صلاحیت کی ترقی اور آپریشنل تیاریوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے صلاحیت کی رکاوٹوں کا تجزیہ کریں گے۔